پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

جہلم: پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کے لیے جہلم دفتر کی ٹیم 29 تا 31 اکتوبر تک ضلع گجرات کے مختلف مقامات میں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے افراد کی رجسٹریشن کریں گے۔
خواہشمند افراد 29 اکتوبر کو حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ گاؤں تحصیل کھاریاں بوقت 8 بجے، 30 اکتوبر گورنمنٹ زمیندار پوسٹ گریجویٹ کالج گجرات بوقت 8 بجے اور 31 اکتوبر 2024 جو گورنمنٹ بوائز سکول جگراں تحصیل و ضلع گجرات بوقت 8 بجے تشریف لائیں۔
تمام امیدواران کے لیے 30 نومبر 2024 تک عمر ساڑھے 17 سال تا 23 سال ہوئی چاہیے جبکہ سینٹری ورکرز کے لیے ساڑھے 17 سال تا 35 سال عمر کی حد مقرر رہے۔ گریجویٹ امیدواران کے لیے عمر کی حد میں 1 سال رعایت جبکہ شہداء کے بچوں کے لیے عمر میں 2 سال کی رعایت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



