چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم 3 سال بعد گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران سال 2023 سے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے جدید اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت انجام دی۔ گرفتار ملزم تھانہ ڈومیلی کو چوری کے ایک مقدمے میں گزشتہ دو برس سے مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل روپوش رہتا تھا۔ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقۂ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ دیگر زیرِ التواء معاملات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون سے بچنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہلم پولیس جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔



