افواج پاکستان اور اہل پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، بلال اظہر کیانی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما، جہلم سے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کا جنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ یوم دفاع پاکستان پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ارض پاک کی حفاظت کا فرض نبھاتے ہوئے بے مثال بہادری کی سنہری تاریخ لکھی۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور اہل پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے اتحاد اور جذبے کی قوت نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ آج بھی جنگ ستمبر کے جذبے اور اتحاد سے ہی ہر مشکل اور ہر دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن اہل پاکستان کی طرح جہلم کے لوگوں کے لیے بھی بہت خاص ہے جو شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



