نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم کی کھلی کچہری، درجنوں شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کئے

جہلم: نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے چارج سنبھال کر پہلے دن سے ہی کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، پہلے دن درجنوں شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کیے گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کھلی کچہری روزانہ کی بنیاد پر لگائی جا رہی ہے اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بہترین لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



