جہلم میں 18 سالہ نوجوان سے اجتماعی بدفعلی کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم پولیس کی فوری کارروائی، 18 سالہ نوجوان سے اجتماعی بدفعلی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان سے اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں اور اسے جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے مجرمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی تاکہ معاشرے میں انصاف اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button