جہلم سے کمرشل گاڑیوں کے پاس کرنے کا دفتر ختم

جہلم سے کمرشل گاڑیوں کے پاس کرنے کا دفتر ختم کردیاگیاجس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
جہلم کے عوام جنھوں نے کمرشل گاڑیوں کے پاس کاسر ٹیفکیٹ کے حصول کے لئے منڈی بہا ؤالدین اور گجرات جا نا پڑے گا جہاں یہ دفاتر مہینے میں 15دن کھلیں گے ۔
یکم سے لے کر 15تک گجرات ViCPوہیکل انسپکشن اینڈ سر ٹیفکیشن آف پنجاب کا دفتر کھلے گا جبکہ 15سے لیکر 30تک منڈی بہا ؤ الدین میں دفتر کھلے گا۔
تا جر برادری نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے ڈی سی جہلم سے ViCPوہیکل انسپکشن اینڈ سر ٹیفکیشن آف پنجاب کے دفتر کے قیام کا مطالبہ کیا ہے.
تا جروں کا کہنا تھا کہ تا جر ٹیکس ادا کر نے کے بعد بھی ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ جہلم کے36اضلاع میں سے صرف چند اضلاع میںViCPدفتر کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے ۔جہلم لاوارث شہر نہیں ہے کہ اس کے با سیوں کے ساتھ ایسی نا انصافی کی جا ئے ۔ایسے اقدام سے وقت اور پیسے کے ضیاع کے ساتھ سا تھ کرپشن کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اس لئے حکام با لا سے اپیل ہے کہ جہلم میں ViCPوہیکل انسپکشن اینڈ سر ٹیفکیشن آف پنجاب کے قیام کو یقینی بنا یا جا ئے ۔



