سرکاری نرخنامے پر پھل، سبزیاں اور گوشت کی خریداری ناممکن، گراں فروشی عروج پر

جہلم: ماہِ صیام میں گراں فروشی کے باعث شہریوں کے لیے سرکاری نرخنامے پر پھل، سبزیاں اور گوشت خریدنا ناممکن ہو گیا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے پر کسی بھی بازار میں اشیاء خوردونوش دستیاب نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ناجائز منافع خوروں نے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، جس سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔

عوامی شکایات کے مطابق نہ صرف دکاندار اور ریڑھی بان سرکاری قیمتوں سے زیادہ نرخ وصول کر رہے ہیں بلکہ کم تولنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کوئی عملی کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی، جس سے ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں، ٹھیلوں اور محلوں میں واقع دکانوں کا معائنہ کر کے قیمتوں کو چیک کیا جائے اور گراں فروشی و کم تولنے میں ملوث دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں تاکہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button