سرگودھا کے نوجوان کا پنڈدادنخان شہر سے فیکٹری موڑ تک سڑک کی مرمت کا اعلان

پنڈدادنخان/ کھیوڑہ: تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت اور علاقے بھر کے سرمایہ داروں نے روڈ کی تعمیر کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائےمگر ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نوجوان معروف بزنس و سماجی شخصیت ملک دلداد مجھیال نے اپنی مدد آپ کے تحت پنڈدادنخان شہر سے لے کر فیکٹری موڑ تک سڑک کی مرمت کرنے کا اعلان کردیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے ملک دلدار مجھیال کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر کی بندش کی وجہ سے تحصیل بھر کی عوام ذہنی مریض بن کر رہ گئی ہے اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں مگر افسوس کہ نہ حکمرانوں اور نہ ہی تحصیل بھر کے سرمایہ داروں کوخیال آیا کہ اگر حکومت روڈ کی تعمیر کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھاتی تو تحصیل بھر کے سرمایہ دار ہی مل جل کر اپنی مدد آپ کے تحت روڈ بنوانے کے لیے اقدام اٹھائیں۔

ضلع سرگودھاکے معروف بزنس وسماجی ملک دلدار مجھیال سے تحصیل پنڈادنخان کے عوام کی پریشانیاں دیکھتے ہوئے اپنی ذاتی جیب سے خرچہ کر کے پنڈدادنخان شہر سے دریالہ جالپ فیکٹری موڑ تک روڈ کی مرمت کرانے کا اعلان کردیا۔

ملک دلدار مجھیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو روڈ کی وجہ سے شدید پریشان دیکھا کہ روڈ کی کام کی بندش کی وجہ سے عوام اور بالخصوص ٹرانسپوٹروں کی پریشانی دیکھی نہیں گئی میں نے یہ عہد کیا کہ اللہ پاک کی رضا کے لیے اس نیکی کے کام میں دیر نہ کروں، انشاءاللہ روڈ کی مرمت کے لیے اپنی ذاتی جیب سے خرچ کروں گا۔

ملک دالدارمجھیال کے اس اقدام کو تحصیل پنڈدادنخان کی عوام نے بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button