یوم آزادی کا دن جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی کا دن جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، یہ ایک ایسادن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دے دی گئی، آج ہمیں خود کو نکھارنے اور اپنے اندر اعلیٰ اوصاف پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
جہلم سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کو سنوارنے کی ضرورت ہے اس کے لئے ہر فردکو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمیں پوری دنیا میں مثالی بن کر دکھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک متحد قوم ہیں اور پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ،امید ہے کہ اس سے جلدچھٹکارا حاصل کر لیں گے۔
ڈاکٹر فضل الحق نے مزیدکہا کہ اگر ہمیں پاکستان کی اس عظیم ریاست کو خوش وخرم اور ترقی یافتہ بنانا ہے، تو ہمیں مکمل طور پر اپنی توجہ لوگوں کی بھلائی بالخصوص عوام اور غریبوں کی طرف مرکوز کرنی ہوگی۔ اگر ہم اس جذبے کے ساتھ کام کریں گے توہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں ر وک سکتی ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



