جہلم میں فہد امین عرف فہدہ ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآمد

جہلم میں پولیس نے فہد امین عرف فہدہ ڈکیت گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے نقدی و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ کالا گجراں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فہد امین عرف فہدہ ڈکیت گینگ کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں فہد امین عرف فہدہ اور فرحان ضیاء شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے نقدی مبلغ 1 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کر لی گئی، جبکہ ملزم فہد امین سے 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی تحویل میں لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے جدید تفتیشی تکنیکس اور بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کر کے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائی پر تھانہ کالا گجراں پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع جہلم میں کوئی جگہ نہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button