جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم: عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 253/23 بجرم CNSA 9 (1) 3D تھانہ چوٹالہ کا فیصلہ سنا دیا، مجرم کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مجرم محمد فیضان کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد جہلم پولیس نے جدید تفتیشی طریقہ کار اپناتے ہوئے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مضبوط شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔

مقدمے کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سخت سزا سنائی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button