جہلم: موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان مالک کے حوالے کردیا

جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر کے قریب ایک مسافر نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ جہلم میں مدینہ ریسٹورنٹ پر رکے تھے جہاں ان کا بیگ بمہ کیش رہ گیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی پٹرولنک موبائل فوری طور پر مذکورہ ریسٹورنٹ پر پہنچ گئی اور وہ بیگ اور نقدی اپنی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ مسافر جو کہ سرائے عالمگیر بس میں موجود تھا موٹر وے پولیس کے افسران نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان مالک کے حوالے کر دیا۔
اپنی خطیر رقم فوری ملتے پر مسافر نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔



