بشری بی بی جب بھی بیان دیں پہلے ٹیم سے مشورہ کریں، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشری بی بی جب بھی بات کریں ٹیم سے مشورہ کریں تو بہتر ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفگتو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پوری توجہ اقتدار بچانے پر ہے،ان لوگوں کو پاکستان کی کوئی پرواہ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سنجیدہ لوگوں سے کریں گے تو کامیاب ہوں گے، ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں کو بھی احساس ہے کہ ملک اس طرح نہیں چلتا، محسن نقوی سے مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے سیاسی اورعدالتی نظام کو تباہ کردیا، حکومت عوام سے خوفزدہ ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان سے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہرموقع پر بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، بانی پی ٹی آئی کے سعودی ولی عہد سے اچھے تعلقات رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button