ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، مریض اور ان کے لواحقین پریشان

جہلم: ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے نے مریضوں اور انکے لواحقین کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ پہلے جو مریض 10 یا 15 روز کی دوائی خرید پاتے تھے اب ان کے لیے دو یا چار روز کی دوائی خریدنا بھی ناممکن ہو چکا۔ 80 روپے میں ملنے والا کھانسی کا موسمی سیرپ 150 روپے میں جبکہ 90 روپے کی دوائی اڑھائی سوروپے میں ملنے والی دوائی کی قیمت 1600سو روپے تک پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ گزشتہ چند ماہ کے دورانی ادویات کی قیمتیں دو سے تین سو فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ 80 روپے میں ملنے والا کھانسی کاموسمی سیرپ 150 روپے میں فروخت ہورہاہے۔ ایک سال قبل ملنے والی انسولین کی قیمت 1100 سے 1600 روپے تک میں دستیاب ہے جبکہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی اسی حساب سے اضافہ ہو چکا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ زندہ رہنے کے لیے جہاں روٹی ضروری ہے وہاں ادویات کی بھی ضرورت ہوتی ہے، خداراوفاقی حکومت اس اہم مسئلے پرتوجہ دیتے ہوئے فارماسوٹیکل کمپنیوں کی لوٹ مار سے عوام کو بچایا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی مفادات کی نگہبانی کرتے ہوئے حکومت عوام کے مفادات کواولین ترجیح دے تاکہ بیماریوں میں مبتلا مریض اپنا علاج معالجہ جاری رکھ سکیں۔



