جہلم میں چوری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث زیبی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم: تھانہ سول لائنز پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث زیبی گینگ کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گینگ کے دونوں ارکان کو دھر لیا، جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ مال کی مجموعی مالیت تقریباً ایک لاکھ انتالیس ہزار روپے ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔



