جلالپور شریف میں پولیس نے پیشہ ور بھکاری کو دھر لیا

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پیشہ ور بھکاری کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران پیشہ ور بھکاری ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔



