بھارتی وزیراعظم اب اس قابل نہیں کہ دوبارہ کوئی حرکت کرے، فواد چودھری

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ نریندرمودی شکست کے بعد سیاسی طورپرکمزورہو رہے ہیں، بہار الیکشن کے بعد مودی کی سیاسی ساکھ مزید کمزورہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اب اس قابل نہیں کہ دوبارہ کوئی حرکت کریں گے،بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے، بھارتی عوام کوپتا ہے نریندرمودی کوشکست ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معاملات صحیح کرنے چاہئیں۔ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹریاسمین راشد ،اعجازچودھری، میاں محمود الرشید کو بھی کوئی ریلیف نہیں ملا۔



