شہری کو اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھنے اور زبردستی لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس تھانہ کالا گوجراں کی اہم کارروائی، شہری کو اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھنے اور زبردستی لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم کر کے رقم برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کنتریلہ کے رہائشی محمد طفیل نے کالا گوجراں پولیس کو درخواست دی کہ اسکے بیٹے عدیل کو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے کھاریاں ، ڈنگہ روڈ پر لے گئے، نامعلوم جگہ پرحبس بے جا میں رکھا اور بذریعہ تشدد رقم مبلغ 2 لاکھ روپے چھین لی۔
کالا گوجراں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء اور استحصال بالجبر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، مقامی پولیس نے پیشہ ورآنہ مہارت سے ملزم ذیشان علی ساکن موہری روڈ کھاریاں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم سے زبردستی چھینی گئی رقم 2 لاکھ روپے بر آمد کر لی گئی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ جاری ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے ، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔



