ملک بھر میں زیر زمین پانی میں مزید کمی کا خدشہ

پانی کے بے دریغ استعمال اور آبی وسائل سے متعلق ناقص منصوبہ بندی کے خوفناک اثرات سامنے آنے لگے۔

پانی زندگی ہے لیکن ہمیں شاید اس کا احساس نہیں، تبھی تو ہم اسے اپنے ہی ہاتھوں دھڑا دھڑ ضائع کر رہے ہیں، پاکستان میں 8 برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر زیر زمین پانی کی مزید 5 اعشاریہ 66 فیصد قلت ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کا 22 اعشاریہ 84 فیصد حصہ زیر زمین پانی سے محروم ہوچکا ، جبکہ 36 اعشاریہ 17 فیصد زمین بھی جلد بے آب ہو جائے گی۔ صوبے میں 5 فٹ تک زیرزمین پانی میں 3 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ 5 سے 10 فٹ تک تقریباً 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں 32 اعشاریہ 96 فیصد زمین کے نیچے پانی کی بوند تک نہیں۔ صوبے کے 42 فیصد حصے میں زیر زمین پانی بھی جلد ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں 5 فٹ تک زیر زمین پانی 1 اعشاریہ 23 فیصد اور 5 سے 10 فٹ زیر زمین پانی 65 اعشاریہ 54 فیصد ہے۔

دستاویز کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 0 اعشاریہ 03 فیصد حصے میں زیر زمین پانی سوکھ چکا۔ دونوں صوبوں میں 0 اعشاریہ 39 فیصد زمین کا سینہ بھی زندگی کے اس بنیادی جزو سے خالی ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button