سوہاوہ میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جس سے پستول 30 بور برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مقدمہ کے تمام پہلوؤں کو میرٹ پر یکسو کیا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button