دینہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جھلسنے والی 22 سالہ لڑکی دم توڑ گئی، شوہر، ساس اور دو نندیں گرفتار

دینہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جھلسنے والی 22 سالہ لڑکی دم توڑ گئی، پولیس نے شوہر، ساس اور دو نندوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تحصیل دینہ میں محلہ لال شاہ بخاری میں گھریلو ناچاقی کے باعث 22 سالہ شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے شوہر، ساس اور دو نندوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ 16 روز قبل پیش آیا جب خاتون کو شدید جھلسنے کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

لواحقین کا الزام ہے کہ کچن میں سلنڈر کا پائپ جان بوجھ کر اتار کر دروازہ بند کر دیا گیا، جس کے باعث جب مقتولہ کو آگ لگی تو وہ باہر نہ نکل سکی۔ چیخ و پکار کے باوجود کسی نے دروازہ نہ کھولا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پر غفلت کا مظاہرہ کیا اور کئی روز تک ایم ایل سی رپورٹ بھی درج نہیں کی۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی صدر شہباز ہنجرہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، جو بھی پولیس اہلکار غفلت کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مقتولہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف تفتیش کر کے ملزمان اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مظلوم لڑکی کو انصاف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button