جہلم میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم توقیر عباس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 7 سالہ بچی دوکان پر چیز لینے گئی جس کے ساتھ ملزم نے زیادتی کرنے کی کوشش کی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button