ستھرا پنجاب مہم کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی جاری ہے اور شہر بھر کے کچرے کے ڈھیروں اور نالوں کی مکمل صفائی کیلئے دن رات کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف شہریوں کو ایک صاف ستھرا ماحول فراہم ہو گا بلکہ نکاسی آب کے مسائل حل ہونے سے آئندہ موسم برسات میں بہت آسانی ہو گی۔
اجلاس میں اینٹی وال چاکنگ، تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن، سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی، مین ہولز کی بندش پر ہنگامی طور کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔



