جہلم میں گدا گروں اور چھابڑی فروشوں نے ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اڑا دیں

جہلم: گدا گروں ، چھابڑی فروشوں نے ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔
شہریوں کیلئے گلی محلوں ، بازاروں میں ہمہ وقت سپیکرز کے استعمال سے شہری اذیت کا شکار خوانچہ فروشوں، سبزی فروشوں اور گدا گروں نے ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اڑا نا شروع کر رکھی ہیں ۔ بزرگ ، شہریوں،بچوں ،بیماروں اور طالبعلموں کیلئے گلی محلوں میں ہمہ وقت سپیکرز کے استعمال سے آرام کرنا بھی محال ہو گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے ایک جانب اونچی آواز میں مساجد میں سپیکرز چلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن دوسری جانب شہر سمیت ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں خوانچہ فروشوں لوڈر رکشوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں ، گدھا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سپیکر لگا کر اشیاء فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ گدا گروں کی کثیر تعداد بھی میگا فون اٹھائے بھیک مانگتے پھرتی ہے جس کی وجہ سے شو ر میں بات کرنا اور سننا بھی محال ہو جا تا ہے۔
شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



