جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 378 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 12 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 378 افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سرچ آپریشنز مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ و منشیات کی برآمدگی اور شرپسندوں کو مذموم عزائم سے روکنے کے لیے کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے، ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button