ضلع جہلم میں زراعت شماری کا کام اگست سے شروع ہو گا

جہلم: محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت شماری کا کام اگست سے شروع ہو گا جس دوران ضلع جہلم کے 124 بلاکوں میں زراعت شماری ہو گی جن میں 101 دیہاتی اور 23 اربن بلاکس شامل ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 84 افراد پر مشتمل عملہ زراعت شماری میں حصہ لے گا جس کی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز جولائی میں ہو جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ زراعت حکام کو ہدایت کی کہ زراعت شماری کے کام کو پوری توجہ اور درست اعداد و شمار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔



