پرائیویٹ سکول مالکان والدین کو سہانے خواب دکھا کر بھاری فیسیں بٹورنے لگے

جہلم میں پرائیویٹ سکول مالکان کی من مانی جاری ہے اور والدین کو سہانے خواب دکھا کر بھاری فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ سکول مالکان نے حکومت پنجاب کی نظروں میں دھول جھونکنے کے لیے کرائے پر چھوٹی چھوٹی مکان نما عمارتیں حاصل کر رکھی ہیں، جو بچوں کی تعلیم اور سہولیات کے لیے بالکل موزوں نہیں۔

بعض عمارتوں میں نہ تو بچوں کے لیے گراؤنڈ موجود ہیں اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے والدین اور طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

والدین نے اس ضمن میں چیئرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ایسے سکول مالکان کے خلاف سخت کارروائی کریں جو حکومت پنجاب کے تعلیمی ایس او پیز پر پورا نہیں اترتے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم اور تحفظ کے ساتھ سمجھوتہ ناقابل قبول ہے اور سکول مالکان کو قوانین کے مطابق سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ والدین اور طلبہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button