یوم عاشور پر ٹریفک کی روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی، ڈی ایس پی خرم فیاض ستی

جہلم: محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیش نظر ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی قیادت میں ضلع جہلم کی مختلف امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔ ان میں امام بارگاہ چک عبدالخالق، امام بارگاہ حسینیہ بنگلہ اسد عباس شیخوپورہ اور قلعہ روہتاس شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمٰن، اے ڈی سی آر ثانیہ صفی، اے ڈی سی جی صبا سحر اور ڈی او ڈی ایس او جہلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کا مقصد مجالس و جلوس کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

ڈی ایس پی خرم فیاض ستی نے بتایا کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم عاشور (10 محرم الحرام) کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ مقدس جلوسوں میں شریک افراد اور دیگر شہری باآسانی اپنے مقامات پر پہنچ سکیں اور امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button