ضلع جہلم میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، 1135 دکانداروں کو بھاری جرمانے، 2 دکانیں سیل

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع جہلم میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں ماہ 1135 دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے، ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 2 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اکتوبر کے مہینے میں 15027 چھاپے مارکر 1135 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر19 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ ایک مقدمے کا اندراج اور 2 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی دوکاندار بار بار جرم کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بجھوانے کے ساتھ ساتھ اس کے کاروبار کو سیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button