جہلم میں خواجہ سرا کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم کی زیر قیادت کالا گجراں پولیس کی اہم کارروائی، خواجہ سرا (ٹرانسجینڈر) کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت عثمان شبیر کے نام سے ہوئی ہے،جو رکشہ ڈرائیور ہے، ملزم خواجہ سرا کو بلیک میل کرتا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، جسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ معاشرے کے قابل استحصال طبقوں کے ساتھ ہراسگی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹرانس جینڈرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button