پنڈدادنخان میں نقب زنی میں ملوث 2 ملزمان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دکان میں نقب زنی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں دکان میں نقب زنی کرنے والے دو ملزمان کو تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے چوری شدہ 60 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button