آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونیوالے نمبرز کو دوبارہ فروخت کرنے کا فیصلہ

22
جہلم: محکمہ ایکسائز نے آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونے والے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبر دوبارہ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسائز نے حکومت سے 46 ہزار 600 نمبرز فروخت کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔ای آکشن میں فروخت نہ ہونے والے نمبر مخصوص عرصے کے بعد سسٹم میں بلاک ہو جاتے ہیں۔
ایکسائز حکام کے مطابق لیفٹ اوور نمبرز سے ریونیو حاصل کرنے کے لیے دوبارہ نیلامی کی جائے گی۔ اس عمل میں نمبرز کے ریٹس بھی مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہری فوری طور پر نمبرز خرید سکیں۔
محکمہ ایکسائز کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک گاڑیوں کے 10 ہزار 400، موٹرسائیکلوں کے 33 ہزار 300 اور کمرشل گاڑیوں کے 3 ہزار نمبرز لیفٹ اوور ہو چکے ہیں۔ ای آکشن کے دوران اب تک 1780 سیریز کے 99 ہزار 900 نمبرز فروخت کر کے ساڑھے 55 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔
موٹرسائیکلوں کی 2029 نیلامیوں میں 2 لاکھ 33 ہزار نمبروں سے پونے 18 کروڑ روپے جبکہ کمرشل گاڑیوں کی 69 سیریز کے 2 ہزار 900 نمبروں کی نیلامی سے سوا 42 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے لیفٹ اوور نمبرز کی دوبارہ فروخت کے لیے سمری حکومت کو بھجوائی ہے، جس سے متوقع طور پر حکومت کو کروڑوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔



