جہلم میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

جہلم اور گردونواح میں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، چینی 220 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ انتظامیہ چینی مافیا کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں دکانداروں نے خود ساختہ طور پر چینی کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔ سرکاری نرخ 179 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں کسی بھی جگہ اس قیمت پر چینی دستیاب نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی جینا دوبھر کر رکھا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض محلوں میں چینی 200 سے 220 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے اور گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button