جہلم میں ای گیجٹ سافٹ ویئر کی مدد سے موبائل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم/ دینہ: آئی ٹی برانچ کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر کارروائی، موبائل چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ای گیجٹ (e-gadget) سافٹ ویئر کی مدد سے چوری شدہ موبائل فون فروخت کرنے والے ملزم عتیق الرحمٰن کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ایک موبائل شاپ پر چوری شدہ موبائل فون فروخت کرنے آیا تھا، جہاں سافٹ ویئر کے ذریعے اس کی نشاندہی کی گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

دورانِ تفتیش، ملزم سے چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم دینہ پولیس کو پہلے سے درج چوری کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کے خاتمے اور ملزمان کی بروقت گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button