جہلم میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اور ملزمان کے خلاف دستیاب شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button