جہلم میں ایکسل لیب کا افتتاح کر دیا گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے بلمقابل ایکسل لیب کا افتتاح کر دیا گیا، شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، کاروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسل لیب کی انتظامیہ نے ضلع جہلم کے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے بلمقابل جدید ایکسل لیب کا افتتاح کر دیا۔ مہمان خصوصی سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری شاہد معروف نے ربن کاٹ کر لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر چوہدری شاہد معروف نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں ایکسل لیب کی موجودگی کی وجہ سے ضلع جہلم کے شہریوں کو لیب ٹیسٹ کے حوالے سے کئی کئی دن تک انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ایکسل لیب کی انتظامیہ نے ضلع جہلم کے مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید لیب کی سہولت مہیا کی ہے جس پر ضلع جہلم کے شہری ایکسل لیب کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیلز مینجر ناصر محمود اور سیلز مینجر سید فرحان حسین نے ایکسل لیب کی سہولت مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ جدید لیب کے قیام سے اب ضلع جہلم کے شہریوں کو لاہور یا راولپنڈی ٹیسٹ بھجوانے کی ضرورت نہیں ہو گی یہ سہولت اب ان کی دلیز پر مہیا کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



