پی ٹی آئی کا احتجاج؛ انتظامیہ نے راستے بند کرنے کیلئے کنٹینرز دریائے جہلم پل پر کھڑے کر لئے

جہلم: پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کےپیش نظر لاہور اور اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ کو دریائے جہلم پل سرائے عالمگیر کے مقام پر بند کرنے کےلیے کنٹینر کھڑے کرلیے گئے، شہریوں کو ایک بار پھر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کال پراسلام آباد میں احتجاج کرنے کے پیش نظر انتظامیہ نے دریائے جہلم سرائے عالمگیر کی طرف جی ٹی روڈ بند کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
انتظامیہ نے جی ٹی روڈ جہلم سمیت ریلوے پل کو بند کرنے کےلیے کنٹینرز کھڑے کرلیے ہیں جس کے باعث لاہور اور راولپنڈی سمیت شمالی سنٹرل و جنوبی پنجاب میں جانے والے شہریوں کو اگلے دو سے تین روزشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



