شہریوں کو فلمی انداز میں لوٹنے والے بین الاضلاعی شاکا ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار

جہلم پولیس نے بین الاضلاعی شاکا ڈکیت گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا، شاکا ڈکیت گینگ فلمی انداز میں شہریوں سے لوٹ مار کیا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ کچھ ماہ کے دوران علاقہ پنڈ دادنخان میں ڈکیتیاں کرنے والے شاکا ڈکیت گینگ 5 ملزمان قاسم،شجاہت ،فیضان ،فرحان نذیر اور شاکر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان سے 10 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی، پانچ عدد قیمتی موبائل فونز کر لئے۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 عدد رائفلیں 12 بور جبکہ 3 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لئے۔

پولیس کے مطابق شاکا ڈکیت گینگ انتہائی خطرناک گینگ ہے جو ویران سڑکوں پر ناکہ لگا کر شہریوں سے فلمی انداز میں لوٹ مار کرتے تھے اور جہلم پولیس کے لئے درد سر بنے ہوئے تھے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامیاب شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی نقدی کی ریکوری عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے اور پولیس تھانہ پنڈ دادنخان کو زبر دست خراج تحسین کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے اہم اور کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان، ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو تعریفی و توصیفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button