ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا تفصیلی دورہ، طبی سہولیات و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ تعمیر ٹراما سینٹر، ٹف ٹائل پراجیکٹ سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست ملاقات کر کے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

دورے کے دوران ڈی سی جہلم نے سب سے پہلے ٹراما سینٹر کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس کے بعد ہسپتال میں جاری ٹف ٹائل ورک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، جنرل او پی ڈی اور دیگر وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی، جن سے انہوں نے علاج معالجے، ادویات کی دستیابی، میڈیکل ٹیسٹس اور عملے کے رویے سے متعلق فیڈبیک حاصل کیا۔

اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سہیل اعجاز سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید برآں ڈی سی میثم عباس نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو مکمل اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button