پنڈدادنخان میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

پنڈدادنخان میں 2 دوستوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں چار اپریل کو ڈھنگوال بس اسٹاپ کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کرنے والے باپ بیٹے کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے فائرنگ کر کے اپنے قریبی رشتہ داروں کو نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عابد حسین نے اپنے بیٹے زبیر عابد کے ساتھ مل کر اپنے دو بھتیجوں اور ان کے ایک دوست پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بھتیجا جہانزیب اور اس کا دوست اللہ بخش موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسرا بھتیجا شہزاد شدید زخمی ہو گیا تھا۔

ملزمان نے تینوں افراد کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ ایک انکوائری کے سلسلہ میں پنڈدادنخان شہر جا رہے تھے۔ دونوں باپ بیٹا موقع سے موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سائنٹیفک بنیادوں پر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے اور دورانِ تفتیش دونوں نے دوہرے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button