جہلم میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جہلم: محمد میثم عباس نے بطور ڈپٹی کمشنر جہلم کے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی، ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی کے تبدیل ہونے کے بعد محمد میثم عباس کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے نو تعینات ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔ محمد میثم عباس کو گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا تھا وہ اس سے قبل ضلع جہلم میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



