لندن میں مظلوموں کی مدد کے لیے ایک چیرٹی پروگرام میں قوالی نائٹ کا اہتمام

لندن: برطانیہ کے شہر لندن میں مظلوموں کی مدد کے لیے ایک چیرٹی پروگرام ٹوٹنگ براڈ وے رائل محل میں بسلسلہ قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے ہوسٹ سلمان ملک آف سیالکوٹ تھے جبکہ قوالی نائٹ میں نامور قوال سہیل سلامت علی خان نے محفل سماع سجائی جس میں مختلف شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس قوالی پروگرام کا مقصد اس سے ہونے والی آمدن سے غریبوں اور مظلوموں کی مدد تھی غزہ میں مظلوموں کی مدد کے لیے تھا۔ روڈ سیفٹی کے ایکسپرٹ ملک محمد صادق آف یوکے نے اس پروگرام میں شرکت کی اور اپنی طرف سے 100 پاؤنڈ عطیہ دیا۔

اس موقع پر ملک محمد صادق نے کہا کہ میرا فنڈ دینے کا مقصد غریبوں اور مظلوموں کی مدد ہے، میں اس کے علاوہ عوام کی فلاح بہبود کے لیے پروجیکٹ پر کام کرتا ہوں۔ میں کسی تنظیم کا سہارا نہیں لیتا، میں اپنی پاکٹ سے اپنی مدد اپ کے تحت فلاحی پروجیکٹ کرتا ہوں، اس میں گلی نالیوں روڈ سیفٹی اور بالخصوص تجاوزات کے خلاف جیسے پروجیکٹ میرے پروگرام میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button