جہلم اور منگلا پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان شراب سمیت گرفتار

جہلم/ دینہ: ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر شراب سپلائرز کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائیاں، منگلا کینٹ اور کالا گجراں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے ایس ایچ او کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 100 بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر لیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسی طرح تھانہ کالا گجراں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر کو دھر لیا اور اس کے قبضے سے 84 بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ شراب سپلائرز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button