جہلم میں گداگروں کی بھرمار، شہریوں کی زندگی اجیرن

جہلم شہر اور گردونواح میں پیشہ ور گداگروں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

سڑکوں، پبلک مقامات اور بازاروں میں بھکاریوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ان گداگروں میں عورتیں، نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں جو زبردستی خیرات طلب کرتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق نوجوان لڑکیاں مختلف انداز میں توجہ حاصل کرکے دکانداروں سے زبردستی خیرات وصول کرتی ہیں۔ انکار کرنے پر بددعائیں دینے اور بدتمیزی کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا۔

شہر کے مین بازار، صدر بازار، نیا بازار، ریلوے روڈ، لاری اڈہ، ضلع کچہری، سول اسپتال اور دیگر مقامات پر گداگر ہر طرف نظر آتے ہیں۔ خاص طور پر نماز جمعہ کے وقت مساجد کے باہر بھکاریوں کا رش نمازیوں کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔

سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور گداگروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہری سکون سے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button