پنجاب کی جیلوں میں سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازم قرار دیدی گئی

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جہلم سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔

جیل ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہلم سمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں تعینات سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازم قرار دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر افسران اپنی متعلقہ جیلوں میں تمام سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں گئے ، ایسے افسران و اہلکار جن کی بائیو میٹرک حاضری موجود نہ ہو گی وہ غیر حاضر تصور ہوں گے، جیلوں میں تعینات تمام عملہ دن کے آغاز اور اختتام پر بائیو میٹرک حاضری لگانے کا پابند ہو گا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جیز اور تمام جیلر ز کو مراسلہ موصول ہو گیا ہے۔ حکم نامہ پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کیلئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button