جہلم میں 21 سالہ نوجوان سے مبینہ اجتماعی بدفعلی، 2 ملزمان گرفتار

جہلم میں 21 سالہ نوجوان کو مبینہ اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی کے علاقہ میں مشین محلہ کے رہائشی 21سالہ نوجوان سے مبینہ اجتماعی بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پانچ روز قبل جادہ کے رہائشی ملزم نعمان کامران اور اذان نے 21 سالہ نوجوان کو ورغلا کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے قریب خلیل نامی شخص کے گھر میں لے گئے جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر نوجوان کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعمان کامران اور خلیل کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ملزم اذان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button