جہلم میں سپیشل بچوں کے لیے بلڈ سکریننگ کیمپ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا خصوصی دورہ

جہلم: ضلع کونسل ہال جہلم میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور نور ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے سپیشل بچوں کے لیے بلڈ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سکریننگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

یہ کیمپ تھیلیسیمیا، انیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے منعقد کیا گیا تاکہ خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کیمپ کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر خان اور چیئرمین نور ویلفیئر سوسائٹی چوہدری فرحت کمال ضیاء نے کی۔

ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم نے موقع پر سینکڑوں بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور والدین کو بچوں کی صحت کے حوالے سے قیمتی مشورے فراہم کیے۔ اس موقع پر بچوں میں صحت بخش پھل بھی تقسیم کیے گئے، جس سے کیمپ کا ماحول خوشگوار بن گیا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی صحت اور فلاح کے لیے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button