منشیات کیس کا فیصلہ، مجرم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم عنصر علی کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

مقدمہ نمبر 234/23 بجرم CNSA 9(I)3C تھانہ منگلا کینٹ میں مجرم عنصر علی پر منشیات فروشی کا الزام ثابت ہوا۔ عدالت نے استغاثہ کے ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کی بنیاد پر مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق عنصر علی کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ “منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خاتمے کے لیے پولیس کا آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔”

انہوں نے مقدمہ کی مؤثر تفتیش اور کامیاب پیروی پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button