جہلم میں غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن، مقدمہ درج

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر اشفاق احمد گجر، سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

روہتاس روڈ جہلم میں غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، اور اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

سول ڈیفنس آفیسر اشفاق احمد گجر نے اس موقع پر کہا کہ "کسی بھی شخص کو غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو بھی فرد اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔”

یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی تاکہ شہر میں ایل پی جی کے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کی جا سکے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button