جی میل کے لیے خطرے کی گھنٹی، ایلون مسک کی ’ایکس میل‘ میدان میں

ایکس، ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، ایلون مسک نے حال ہی میں ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کا ردعمل دیتے ہوئے جی میل کے مقابلے میں اپنی ’ایکس میل‘ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ @x.com کا ای میل ایڈریس ہی مجھے جی میل استعمال کرنے سے روک سکتا ہے۔

ایلون مسک نے مذکورہ پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ’دلچسپ! میسجنگ بشمول ای میل کس طرح کام کرتے ہیں، ہمیں اس پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔‘

https://x.com/elonmusk/status/1868351943288181144

ایلون مسک نے تصدیق کی کہ ایکس میل میں ایک ڈی ایم اسٹائل انٹرفیس ہوگی جو موجودہ میسجنگ پلیٹ فارمز کے مطابق ہوگی۔

ایلون مسک کی جانب سے ’ایکس میل‘ شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوچکی ہے اور لوگ اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button